Eggs Fried Rice
ایگ فرائیڈ رائس
تيارى كا وقت : 40-50 منٹ
پكانے كا وقت : 50 منٹ
افراد كے لے ۔6
اجزا
چاول ایک کلو
تیل ایک کپ
انڈے چار عدد🥚🥚🥚🥚
ہری پیاز 4عدد🌰
زردہ رنگ دو چٹکی
🐔🐓(چکن چار سو پچاس گرام ﴿بون لیس
سویا سوس تین چائے کے چمچ
نمک دو چائے کا چمچ
تركيب
چاول دھوکر 35 منٹ کے لیے بھگودیں۔
پھر چاول دوکنی رکھ کر اُبال لیں۔
چکن کو اُبال کر گوشت الگ کرلیں۔
یخنی کو اتنا پکائیں کہ ایک کپ رہ جائے۔
ہری پیاز باریک کاٹ لیں۔
انڈے پھینٹ کر زردہ رنگ ملائیں اور آملیٹ بناکر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کے ریشے فرائی کریں۔
اس میں نمک سویا سوس، یخنی اور چاول ڈال کر مکس کریں۔
پھر اس میں ہری پیاز اور انڈے ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
ایگ فرائیڈ رائس تیار ہیں۔مزے لے کر کھائیں۔🥄🍴🍱👌👌😋😋😋😋،،,،
Eggs fried rice, Eggs fried rice in Urdu: ✍️از قلم ۔۔۔ سیدہ صلوت نقوئ
1 Comments
Good
ReplyDelete